ٹیسٹ رینکنگ، بابراعظم کی تین درجے تنزلی

قومی کپتان چھٹی سے 9ویں پوزیشن پر چلے گئے، فواد عالم نے کیریئر کی بہترین 47ویں،حسن علی نے 20ویں پوزیشن حاصل کرلی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 5 مئی 2021 14:35

ٹیسٹ رینکنگ، بابراعظم کی تین درجے تنزلی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 مئی 2021ء ) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کرکٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو 3 درجے تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان چھٹے سے 9ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ باؤلنگ اور آل راؤنڈرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی ٹاپ 10 میں شامل نہیں ہے۔

بلے بازوں کی رینکنگ میں کیوی کپتان کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ سٹیو سمتھ عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ اسٹریلوی کھلاڑی مارنس لابوشین تیسرے نمبر پر ہیں۔ جو روٹ چوتھے اور ویرات کوہلی 5ویں نمبر پر ہے۔ بھارت کے رشبھ پنٹ چھٹے، نیوزی لینڈ کے ہینری نکولس 7ویں، روہت شرما 8ویں، بابراعظم 9ویں اور ڈیوڈ وارنر10ویں نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

فواد عالم نے 31 درجے ترقی کے بعد کیریئر کی بہترین 47 ویں پوزیشن سنبھال لی ہے جب کہ عابد علی بھی 6 درجے ترقی کے بعد 78 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ ٹیسٹ بالرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے نمبر پر ہیں۔ بھارت کےروی چندرن ایشون دوسرے، نیل ویگنر تیسرے، جیمز اینڈرسن چوتھے، جوش ہیزل ووڈ پانچویں، ٹم ساؤتھی چھٹے، سٹورٹ براڈ 7ویں، جیسن ہولڈر 8ویں، کگیسو ربادا 9ویں اور مچل سٹارک 10 ویں نمبر پر ہیں۔

ہرارے ٹیسٹ میں 9 وکٹیں لینے والے فاسٹ بائولر حسن علی 15 درجے ترقی پاکر کیریئر کی بہترین 20ویں پوزیشن پر آگئے ہیں، شاہین آفریدی نے 2 درجے ترقی کے بعد 31 ویں اور لیفٹ آرم سپنر نعمان علی نے 12 درجے ترقی کے ساتھ 54 ویں پوزیشن اپنے نام کرلی ہے۔ ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر پہلے نمبر پر ہیں۔ بین سٹوکس دوسرے، روندرا جدیجہ تیسرے، روی چندرن ایشون چوتھے، شکیب الحسن 5ویں، کائل جیمسن چھٹے، مچل سٹارک 7ویں، کولن ڈی گرینڈہوم 8ویں، پیٹ کمنز9 اورکرس ووکس 10 ویں نمبر پر ہیں۔
وقت اشاعت : 05/05/2021 - 14:35:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :