اسلام آباد ہائیکورٹ ، پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی

پیر 23 جون 2014 16:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جون 2014ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی۔ پیر کے روز چیئرمین پی سی بی کیخلاف کیس کی سماعت نہ ہوسکی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بنچ نے پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزاروں اور مدعاء علیہ کی طرف سے کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہ ہوسکا۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ملازمین نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کیخلاف عدالت میں توہین عدالت کی درخواست دائر کررکھی ہے۔۔

وقت اشاعت : 23/06/2014 - 16:42:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :