ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین اوسط ،حسن علی نے عمران خان ،وسیم اکرم ،وقار یونس کو پیچھے چھوڑ دیا

26 سالہ فاسٹ بائولر اب تک 13 ٹیسٹ میچز میں 22.05 کی اوسط سے 57 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 11 مئی 2021 14:17

ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین اوسط ،حسن علی نے عمران خان ،وسیم اکرم ،وقار یونس کو پیچھے چھوڑ دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 مئی 2021ء ) قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی ٹیسٹ کرکٹ میں کم از کم 50 وکٹیں لینے والے بائولرز کی فہرست میں بہترین بائولنگ اوسط کے مالک بن گئے ہیں ۔ 26 سالہ حسن علی اب تک 13 ٹیسٹ میچز میں 22.05 کی اوسط سے 57 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، انہوں نے 5 مرتبہ اننگز میں 5 یا اس سے زیادہ اور ایک مرتبہ میچ میں 10 شکار کرنے کا کارنامہ بھی سرانجام دے رکھا ہے۔

حسن علی ٹیسٹ کرکٹ میں کم از کم 50 وکٹیں لینے والے پاکستانی بائولرز میں بہترین اوسط کے مالک بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس فہرست میں محمد عباس 22.80 کی اوسط سے 84 وکٹیں لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں ، قومی ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ وزیراعظم عمران خان 22.81 کی اوسط سے 362 شکار کرکے تیسرے، 44 سالہ سابق فاسٹ بائولر شبیر احمد 23.03 کی اوسط سے 51 وکٹیں لے کر چوتھے، قومی ٹیم کے بائولنگ کوچ اور سابق فاسٹ بائولر وقار یونس 23.56 کی اوسط سے 373 شکار کرکے 5ویں جب کہ سوئنگ کے سلطان اور قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم 23.62 کی اوسط سے 414 وکٹیں لے کر چھٹی پوزیشن پر براجمان ہیں ۔                                                                      
وقت اشاعت : 11/05/2021 - 14:17:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :