مصباح الحق نے دورہ انگلینڈ کیلئے سینئر کرکٹرز کی واپسی پر اشارہ دیدیا

زیادہ عمر کے باوجود اگر کوئی کھلاڑی فٹ ہے تو وہ کھیل سکتا ہے: ہیڈ کوچ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 11 مئی 2021 17:37

مصباح الحق نے دورہ انگلینڈ کیلئے سینئر کرکٹرز کی واپسی پر اشارہ دیدیا
ہرارے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 مئی 2021ء ) پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے دورہ انگلینڈ میں سینئر کرکٹرز کی واپسی کا اشارہ کیا ہے۔ 46 سالہ مصباح نے ہرارے سے صحافیوں سے گفتگو کی اور ٹیسٹ سیریز میں زمبابوے کو 0-2 سے شکست دینے کے بعد مختلف توقعات پر بات کی۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کمبی نیشن آزمانے کی آخری کوشش ہوگی، اس کے بعد ہم اس سکواڈ کو حتمی شکل دیں گے جو ممکنہ طور پر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انگلینڈ کا دورہ آسان نہیں ہوگا اور سینئر کھلاڑیوں کو واپس لانے کے آپشن پر بھی غور کیا جائے گا ،ہم صرف وائٹ بال کرکٹ میں اپنے مڈل آرڈر کے بارے میں فکر مند ہیں، ہمیں اس سلسلے میں کچھ کرنا ہوگا۔ مصباح الحق نے یہ نظریہ بھی مسترد کردیا کہ ٹیم مینجمنٹ نوجوانوں کو مواقع فراہم نہیں کرتی جبکہ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اگر فٹ ہیں تو بڑے کھلاڑی بھی کھیل سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں ایسا لگتا ہے کہ ایک نوجوان 16 یا 20 سال کی عمر میں بوڑھا ہو جاتا ہے؟ موجودہ پاکستان ٹیم میں کتنے پرانے کھلاڑی ہیں؟ ،کپتان اور نائب کپتان دونوں جوان ہیں، ہم نے نوجوان کھلاڑیوں کو کافی مواقع فراہم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ عمر کے باوجود اگر کوئی کھلاڑی فٹ ہے تو وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیل سکتا ہے، بڑے کھلاڑیوں کو پرفارمنس ، فٹنس اور ٹیم کی اہمیت کی حیثیت سے کھیلنے کا موقع دینا ہوگا ، عمر کی نہیں۔
وقت اشاعت : 11/05/2021 - 17:37:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :