ٹم سیفرٹ بھارت میں کورونا کا شکار ہونے پر قرنطینہ کے دنوں کو یاد کر کے روپڑے

کوویڈ ٹیسٹ مثبت آنے پر میرا دل ڈوبنے لگا تھا ،ایسا لگا دنیا رک گئی، کرکٹر کی بات چیت

منگل 25 مئی 2021 15:17

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2021ء) نیوزی لینڈ کے کرکٹر ٹم سیفرٹ بھارت میں کورونا کا شکار ہونے پر قرنطینہ کے دنوں کو یاد کر کے روپڑے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹم سیفرٹ سے آن لائن میڈیا سیشن میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بارے میں پوچھا گیا جس پر وہ آئسولیشن میں گزارے دنوں کے بارے میں بتاتے ہوئے رو پڑے۔

(جاری ہے)

ٹم سیفرٹ کا انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا، سیفرٹ کا گزشتہ ہفتے ٹیسٹ منفی آیا اور وطن واپس پہنچ کر قرنطینہ مکمل کر رہے ہیں۔

ٹم سیفرٹ نے کورونا کے تجربے کے بارے میں بتایا کہ کوویڈ ٹیسٹ مثبت آنے پر میرا دل ڈوبنے لگا تھا ،ایسا لگا دنیا رک گئی۔انہوں نے کہا کہ آئسولیشن میں برینڈن میکلم اور اسٹیفن فلیمنگ نے مجھے حوصلہ دیا۔
وقت اشاعت : 25/05/2021 - 15:17:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :