ایرون فنچ پی ایس ایل میں شرکت کے خواہاں

اوپننگ بلے باز نے پاکستان کیخلاف تمام فارمیٹس میں 24 میچزمیں 48.81 کی اوسط سے 1074 رنز بنائے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 3 جون 2021 13:38

ایرون فنچ پی ایس ایل میں شرکت کے خواہاں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 جون 2021ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی بڑھتی ہوئی مقبولیت دنیائے کرکٹ میں طوفان برپا کرچکی ہے اور حال ہی میں متعدد بین الاقوامی کھلاڑیوں نے لیگ میں کھیلنے کے لئے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ کیوی اوپنر مارٹن گپٹل اور آسٹریلین مڈل آرڈر بلے باز عثمان خواجہ پی ایس ایل 6 میں پہلی بار حصہ لیں گے۔ بہت سارے بین الاقوامی ستاروں نے پی ایس ایل میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا تو آسٹریلیا کے وائٹ بال کپتان ایرون فنچ بھی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے خواہاں ہیں۔

34 سالہ ایرون فنچ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سوال و جواب کا سیشن کیا جس میں ان سے مستقبل میں پی ایس ایل میں حصہ لینے کے منصوبوں کے بارے میں پوچھا گیا۔ فنچ نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ ’امید ہے ایک دن‘۔

(جاری ہے)

سکرین شاٹ
سکرین شاٹ
ایرون فنچ ٹی ٹونٹی کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہے۔ اس وقت وہ ٹی ٹونٹی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر براجمان ہے اور کھیل کے مختصر فارمیٹ میں آسٹریلیا کے بہترین بلے باز مانے جاتے ہیں۔

ہارڈ ہٹنگ اوپننگ بلے باز نے پاکستان کیخلاف تمام فارمیٹس میں کل 24 میچ کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 48.81 کی اوسط سے 1074 رنز بنائے ۔ انہوں نے ون ڈے میچوں میں 2 سنچریاں اور گرین شرٹس کے خلاف تمام فارمیٹس میں7 نصف سنچریاں سکور کی ہیں۔ ایرون فنچ اب آسٹریلیا کے دورہ ویسٹ انڈیز میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ اس ٹور میں پانچ میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز اور تین میچوں کی ون ڈے سیریز شامل ہوگی جو 10 جولائی سے شروع ہونگی۔
وقت اشاعت : 03/06/2021 - 13:38:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :