پاکستانی کرکٹ ٹیم انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے 25جون کو مانچسٹر روانہ ہوگی

پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف 3 ون ڈے ،3 ٹی ٹونٹی جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 ٹی ٹونٹی اور 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے،

جمعہ 4 جون 2021 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2021ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے 25جون کو مانچسٹر روانہ ہوگی ،پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف 3 ون ڈے ،3 ٹی ٹونٹی جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 ٹی ٹونٹی اور 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے ۔شیڈول کے مطابق قومی ٹیم 25 جون مانچسٹر روانہ ہوگی ،6 جولائی کوکارڈف جائیگی ۔

پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف 8 جولائی کوپہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ ، صوفیہ گارڈنز ، کارڈف میں کھیلاجائیگا ،10 جولائی کودوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، لارڈز ، لندن میں کھیلا جائیگا ،13 جولائی کوتیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، ایجبیسٹن ، برمنگھم،16 جولائی کوپہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، ٹرینٹ برج ، نوٹنگھم،18 جولائی کودوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، ہیڈنگلے ، لیڈز ،20 جولائی کوتیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا ۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق ٹیم 21 جولائی کوبارباڈوس روانہ ہوگی ،27 جولائی کوپہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، کینسنگٹن اوول ، بارباڈوس میں کھیلا جائیگا ،28 جولائی کودوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، کینسنگٹن اوول ، بارباڈوس،31 جولائی کوتیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، پروویڈینس اسٹیڈیم ، گیانا،1 اگست کوچوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، پروویڈینس اسٹیڈیم ، گیانا،3 اگست کو پانچواں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، پروویڈینس اسٹیڈیم ، گیانا،6 تا 7 اگست کو دو روزہ پریکٹس میچ ، گیانا میں کھیلا جائیگا ۔ شیڈول کے مطابق 12 تا 16 اگست کوپہلا ٹیسٹ میچ، سبینہ پارک ، جمیکا اور 20تا24 اگست کو دوسرا ٹیسٹ میچ، سبینا پارک ، جمیکا میں کھیلا جائیگا ۔25 اگست کو ٹیم واپس روانہ ہوگی ۔
وقت اشاعت : 04/06/2021 - 15:20:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :