اسلام آباد فٹ بال ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں تین روزہ ٹرائلز 18 جون سے شروع ہونگے

ہفتہ 12 جون 2021 14:08

اسلام آباد فٹ بال ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں تین روزہ ٹرائلز 18 جون سے شروع ہونگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) اسلام آباد فٹ بال ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں تین روزہ ٹرائلز 18 جون سے ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گرائونڈ ، اسلام آباد میں شروع ہونگے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے میڈیا کو بتایا کہ منتخب ٹیم 3 جولائی سے ایبٹ آباد میں کھیلی جانے والی قومی انڈر23 فٹ بال چمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔

چمپئن شپ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی اور چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں پنجاب، سندھ، بلوچستان اورخیبر پختونخوا سے دو، دو ٹیمیں جبکہ اسلام آباد، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور فاٹا کی ایک، ایک ٹیم حصہ لے گی، انہوں نے کہا کہ تین روزہ ٹرائلز میں اسلام آباد کی رجسٹرڈ کلبوں کے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں،
وقت اشاعت : 12/06/2021 - 14:08:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :