ْشعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا بھارتی ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار

ہفتہ 19 جون 2021 16:07

ْشعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا بھارتی ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار
حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا بھارتی ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ثانیہ مرزا نے بھارتی ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کی موت پر شدید دٴْکھ کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ مجھے ملکھا سنگھ سے ملنے کا اعزاز حاصل تھا اور اٴْنہوں نے مجھے کئی بار دٴْعائیں بھی دیں۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے لکھا کہ ملکھا سنگھ نہایت ہی نیک اور خوش اخلاق انسان تھے۔ثانیہ مرزا نے لکھا کہ یہ دٴْنیا لیجنڈ ملکھا سنگھ کو بہت یاد کرے گی۔یاد رہے کہ کورونا کے مرض میں مبتلا ملکھا سنگھ 91 برس کی عمر میں جان کی بازی ہار گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکھا سنگھ 20 مئی سے کورونا کے مرض میں مبتلا تھے۔ انکی اہلیہ بھی کورونا کی وجہ سے رواں ماہ جان کی بازی ہار گئی تھیں۔ملکھا سنگھ نے ایشین گیمز میں 4 گولڈ میڈلز جیتے تھے۔
وقت اشاعت : 19/06/2021 - 16:07:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :