ملتان ڈویڑن میں کھیلوں کا بے تحاشہ ٹیلنٹ موجود ہے ،عدنان ارشد اولکھ

ہمیں ہر علاقہ کی خصوصی پہچان والے کھیل کے فروغ کے لئے مثبت اقدامات کرنے ہیں ،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب

بدھ 23 جون 2021 23:14

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2021ء) عدنان ارشد اولکھ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب نے ملتان کا دورہ کیا. اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس میں پودا لگایا اور وہاں پر زیر تعمیر فٹبال پویلین اور مسجد کا معائنہ کیا بعد ازاں ای لائیبریری میں ملتان ڈویڑن کے سپورٹس افسران کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس میں عدنان نعیم ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان.

شفیق الرحمن خٹک ڈی ایس او خانیوال. ملک غلام مرتضیٰ ڈی ایس او وہاڑی.محمد طارق ڈی ایس او لودھراں فاروق لطیف تحصیل سپورٹس آفیسر ملتان سٹی. محمد عرفان ٹی ایس او جلال پور پیروالہ.شائستہ قیصر ڈویڑنل کوچ. پروجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو محمد آصف. نے خصوصی شرکت کی.

(جاری ہے)

رانا ندیم انجم نے ان کو ملتان ڈویڑن میں جاری ترقیاتی سکیموں کے بارے میں بریفنگ دی.

اس موقع پر عدنان ارشد اولکھ نے تمام ڈسٹرکٹ سپورٹس افسران سے ان کی ضلعوں میں سپورٹس کی بہتری اور فروغ کے لئے تجاویز طلب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان ڈویڑن میں کھیلوں کا بے تحاشہ ٹیلنٹ موجود ہے ہمیں ہر علاقہ کی خصوصی پہچان والے کھیل کے فروغ کے لئے مثبت اقدامات کرنے ہیں تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر سے بہتر سہولیات میسر ہوں. انہوں نے تمام سپورٹس افسران سے کہا کہ وہ اپنی تجاویز جلد از جلد مجھے دیں تاکہ ان پر عمل درآمد شروع کرایا جاسکی.

انہوں نے پی ایم یو کے ذمہ داران سے بھی کہا کہ زیر تکمیل تمام سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائی. دریں اثنائ عدنان ارشد اولکھ ڈی جی سپورٹس اینڈ یوتھ افئیر پنجاب نے رانا ندیم انجم ڈویڑنل سپورٹس آفیسر ملتان اور عدنان نعیم ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان کے ہمراہ متی تل میں زیر تعمیر آسٹروٹرف ہاکی گراونڈ کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور کام کی رفتار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی.دریں اثنائ آصف اقبال کی سربراہی میں سپیشل پرسن نے بھی ڈسڑکٹ اسپورٹس کمپلیکس ملتان میں عدنان ارشد اولکھ ڈی جی سپورٹس اینڈ یوتھ افئیر پنجاب سے ملاقات کی انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں ان کے لئے بھی کھیلوں کی سرگرمیوں میں مکمل تعاون کیا جائے گا.
وقت اشاعت : 23/06/2021 - 23:14:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :