ویمن کبڈی پلیئر نیلم ریاض کی دورانِ ٹریننگ 18 ماہ کی بیٹی کے پنکھا جھلنے کی ویڈیو وائرل

نیلم ریاض کے دورانِ ٹریننگ بیٹی زرمین ہاتھ والا پنکھا جھلنے لگیں ،والدہ کو ٹریننگ کرتا دیکھ کر ٹریننگ کے ڈمبل بھی اٹھائے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 4 جولائی 2021 19:39

ویمن کبڈی پلیئر نیلم ریاض کی دورانِ ٹریننگ 18 ماہ کی بیٹی کے پنکھا جھلنے کی ویڈیو وائرل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 جولائی 2021ء ) کبڈی پلیئر نیلم ریاض کی دوران ٹریننگ 18 ماہ کی بیٹی کے پنکھا جھلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیلم ریاض ٹریننگ کر رہیں تھیں تو ان کی ڈیڑھ سال کی بیٹی زرمین ہاتھ والا پنکھا جھلنے لگیں ،اس کے ساتھ ہی زرمین اپنی والدہ کو ٹریننگ کرتا دیکھ کر ٹریننگ کے ڈمبل بھی اٹھاتی ہیں۔

(جاری ہے)

وائرل ہونے والی ویڈیو پر ردّعمل دیتے ہوئے کبڈی پلیئر نیلم ریاض نے کہا کہ زرمین مجھے کبھی ٹریننگ کے دوران تنگ نہیں کرتی۔ نیلم ریاض نے کہا کہ آنے والے ایونٹس کے لیے خود کو تیار کر رہی ہوں۔ واضح رہے کہ نیلم ریاض ویٹ لفٹنگ میں نیشنل چیمپئن رہ چکی ہیں جب کہ نیلم ریاض نے کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے کانسی کا تمغہ بھی جیتا تھا۔                                                                                                                                                                      
وقت اشاعت : 04/07/2021 - 19:39:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :