AKG کرکٹ ‘سونی ایسو سی ایٹس نے میزبان کو 58 رنز سے چت کردیا

منگل 15 جولائی 2014 19:55

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15جولائی 2014ء) 27 واں آغا خان جیم خانہ رمضان فیسٹولT-20 کرکٹ ٹورنامنٹ 2014 کے گروپ "C" میں اپنے گذشتہ دونوں میچوں میں شکست کے بعد سونی ایسو سی ایٹس نے مد مقابل میز بان آغا خان جیم خانہ کو 58 رنز سے شکست دے کر کا میا بی کا اکاؤنٹ کھول لیا۔ جبکہ میزبا ن ٹیم تینوں میچیز ہا ر کر ایونٹ سے آؤٹ ہو گئی ۔ سونی ایسو سی ایٹس نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اوپنر وں عدیل خان اور احمد حسین کے درمیان 102 رنز کی شاندار شرکت قائم ہوئی۔

احمد حسین نے 32 گیندوں پر 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے نصف سنچری 57 رنز بنائے۔ عدیل خان نے جا رحانہ بیٹنگ کر تے ہوئے 23 گیندوں پر 5 چھکوں اور 4 چوکوں کی بدولت 49 رنز بنائے اور صرف ایک رن کی کمی سے نصف سنچری سے محروم رہے۔

(جاری ہے)

سونی ایسو سی ایٹس نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹیں کھو کر 187 رنز کا قابل زکر اسکو ر بنا یا۔ آف اسپنر ایم وسیم نے 2 وکٹیں 18 رنز دے کر حاصل کیں۔

جواب میں آغا خان جیم خانہ کی ٹیم بڑے ہدف کے تعاقب میں اپنے کوٹہ کے پورے اورز میں 9 وکٹوں پر 129 رنز بنا سکی۔ طارق مراد نے 31 رنز میں 5 چوکے لگائے۔ سلیمان ہدا نے 21 رنز اور جمال نے 17 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ آف اسپنر خرم کوثر نے 3 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ احمد حسین کو عمدہ بیٹنگ پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔ امپائر نگ کے فرائض فرسٹ کلا س امپائر جنید غفور اور ایم محمد ریحان نے انجام دیئے جبکہ آفیشل اسکورر اطہر اقبال تھے ۔ آج 16 جولائی بروز بدھ17 رمضان المبارک کوگروپ"C" K الیکٹر ک کا مقابلہ شابو اسٹا ر کرکٹ کلب (کوئٹہ ) سے ہوگا۔

وقت اشاعت : 15/07/2014 - 19:55:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :