پاکستان کرکٹ بورڈنے دورہ سری لنکاکے لئے ٹیسٹ پلیئرزکے ٹریننگ کیمپ کاشیدول جاری کردیا

منگل 15 جولائی 2014 20:01

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15جولائی 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈنے دورہ سری لنکاکے لئے ٹیسٹ پلیئرزکے ٹریننگ کیمپ کاشیدول جاری کردیا۔کیمپ18جولائی سے لاہورمیں لگایاجائیگا ، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاوراورفیلڈنگ کوچ لڈن کیمپ جوائن کرنے کیلئے آج ( بدھ )کوپاکستان پہنچیں گے۔17جولائی کوکھلاڑی کیمپ میں معین خان کو رپورٹ کریں گے۔ہیڈکوچ وقاریونس کی زیرنگرانی کیمپ کاباقاعدہ آغازہوگا۔

(جاری ہے)

18جولائی سے21جولائی تک سہہ پہر4بجے سے 6:30تک قذافی سٹیدیم لاہورمیں روزانہ نیٹ پریکٹس ہوگی جس میں بیٹنگ،بولنگ اورفیلڈنگ کی پریکٹس کی جائے گی۔رات11بجے سے12:30تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس ٹریننگ سیشن ہوگا۔22جولائی کوآرام کادن ہوگااور23جولائی سے25جولائی تک پریکٹس میچ سہ پہر3:15سے شام6:30تک ایل سی سی اے کی گراوٴنڈپر کھیلاجائے گاجبکہ فٹنس ٹریننگ سیشن رات11:30سے12:30تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگااور26جولائی کونیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹیم ڈسکشن اورٹیسٹ سیریزکے لئے منصوبہ بندی کی جائے گی۔2اگست کومصباح الحق کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم سری لنکاکے لئے روانہ ہوگی۔

وقت اشاعت : 15/07/2014 - 20:01:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :