23 فٹ بال چمپئن شپ میں سندھ سینٹس نے اسلام آباد ٹائیگرز کو 3-0 پنلٹی ککس سے ہرادیا

جمعہ 9 جولائی 2021 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2021ء) قومی انڈر 23 فٹ بال چمپئن شپ میں سندھ سینٹس نے اسلام آباد ٹائیگرز کو 3-0 پنلٹی ککس سے ہرادیا۔ گذشتہ روز کنج فٹ بال گرائونڈ ایبٹ آباد میں کھیلے گئے چیمپیئن شپ کے میچ میں دونوں ٹیمیں مقررہ وقت گول کرنے میں ناکام رہیں۔ میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا۔

(جاری ہے)

پنلٹی ککس پر سندھ کی جانب سے رضوان الیاس، نعمان بلوچ اور محمد نعمان نے پنلٹی ککس پر گول گئے۔

جبکہ اسلام آباد ایگلز کے کھلاڑی پنلٹی ککس پر کوئی بھی گول نہ کرسکے۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد یونس عباسی فرائض انجام دے رہے ہیں۔(آج) ہفتہ کو دو کوارٹرفائنل مقابلے کھیلے جائیں گے۔ پہلے کوارٹر فائنل میں کشمیر کنگز کا مقابلہ بلوچستان بازیگرز سے ہوگا۔دوسریکوارٹرفائنل میں پنجاب واریئرز اور کے پی کے فالکن کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
وقت اشاعت : 09/07/2021 - 23:20:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :