برطانوی کرکٹ ٹیم پاکستان کی طرح شارٹ کٹ پر بھروسہ نہیں کرتی: کامران اکمل

انگلینڈ کے کھلاڑی صرف ایک یا دو پرفارمنسز کی بنیاد پر قومی ٹیم میں شامل نہیں کیے جاتے: وکٹ کیپر بلے باز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 12 جولائی 2021 16:59

برطانوی کرکٹ ٹیم پاکستان کی طرح شارٹ کٹ پر بھروسہ نہیں کرتی: کامران اکمل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 جولائی 2021ء ) وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے یوٹیوب ویڈیو میں کہا کہ انگلینڈ نے پاکستان کی طرح شارٹ کٹ پر انحصار نہیں کیا۔ 39 سالہ کامران اکمل نے دعوی کیا کہ انگلینڈ کے کھلاڑی پاکستانی پلیئرز کے برعکس قومی ٹیم میں جانے کے لئے صرف ایک یا دو پرفارمنس پر بھروسہ نہیں کرتے تھے۔ کامران اکمل کا کہنا تھا کہ برطانوی کرکٹرز ذہنی طور پر بہت مضبوط ہیں کیونکہ وہ کرکٹ کھیل رہے ہیں، انہوں نے شارٹ کٹ پر انحصار نہیں کیا، انہوں نے ایک یا دو میچوں کی بنیاد پر ٹیم میں جگہ نہیں بنائی ہے، ہر برطانوی کھلاڑی کی میچ وننگ پرفارمنسز ہر کسی کے سامنے ہیں ،انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے پختگی کا مظاہرہ کیا جس سے انگلینڈ کی ٹیم کو فائدہ ہوا جو اب ایک وقت میں دو ٹیمیں کھلا سکتا ہے کیوں کہ ان کے پاس ایسا کرنے کی صلاحیت ہے، یہ پاکستان کی بدقسمتی تھی، انہیں آخری میچ جیتنا چاہئے تاکہ ٹی ٹونٹی میں جانے سے قبل ٹیم کو تھوڑا اعتماد حاصل ہو ،پاکستان کرکٹ کے ساتھ جو کچھ کیا جا رہا ہے وہ سب دیکھ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

وکٹ کیپر بلے باز نے زیادہ تجربہ کار پاکستانی ٹیم کیخلاف انگلینڈ کی بی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ نے واقعی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس طرح سے انہوں نے میدان مارا اور جس طرح بین سٹوکس نے ان کی کپتانی کی وہ قابل ذکر تھی ،ایسا نہیں لگتا تھا کہ پاکستان یہ سیریز ہارے گا،ہمیں اس کارکردگی کی توقع نہیں تھی، ہمارے کھلاڑیوں کے پاس 400 سے زائد میچوں کا تجربہ تھا اور وہ انگلینڈ کی نئی ٹیم کے خلاف تھے جس میں 108 میچوں کا اجتماعی تجربہ تھا ،آپ کو اعداد و شمار دیکھنے پر دونوں ٹیموں میں فرق نظر آرہا ہے ۔
وقت اشاعت : 12/07/2021 - 16:59:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :