قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی سے بہت تکلیف ہوئی : شعیب اختر

اوسط فیصلے کرنے والے اوسط ذہنیت والے لوگ پاکستانی کرکٹ کے زوال کے پیچھے ہیں: سابق سپیڈ سٹار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 14 جولائی 2021 13:37

قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی سے بہت تکلیف ہوئی : شعیب اختر
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 جولائی 2021ء ) سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے یوٹیوب ویڈیو میں انکشاف کیا کہ انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی سے انہیں بہت تکلیف پہنچی ہے۔ راولپنڈی ایکسپریس نے دعوی کیا کہ اوسط فیصلے کرنے والے اوسطا لوگ پاکستان کرکٹ کے زوال کی اصل وجہ ہیں۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ جب تک آپ اوسط افراد کی طرح سوچتے رہتے ہیں تو صرف اوسط فیصلے لے سکتے ہیں اور اوسط پرفارمنس دے سکتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ کی صورتحال سنگین ہے، اس کی حالت خراب ہے۔ اس میں پی سی بی ، مینجمنٹ اور قومی ٹیم شامل ہے، یہ ایک بہت ہی مایوس کن صورتحال ہے۔ شعیب اختر نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ حکام کیا سوچ رہے ہیں، میں یہ اس لیے نہیں کہہ رہا ہوں کیونکہ مجھے نوکری کی ضرورت ہے ،میں یہ اس لیے کہہ رہا ہوں کیونکہ مجھے دکھ پہنچا ہے، میں نے پاکستان کی نمائندگی کررکھی ہے اور میں یہ یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ لوگوں کو ان کے پیسوں کی پوری قیمت وصول ہورہی ہے ، بدقسمتی سے کسی کو بھی اس ٹیم سے اپنے پیسوں کی قیمت نہیں مل رہی ، یہ بات قابل قبول نہیں ہے، اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ جن کے پاس اختیار ہے انہوں نے آنکھیں بند کررکھی ہیں کیوں کہ وہ سب خود ایورج ذہنیت والے لوگ ہیں ۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کے چاہنے والوں میں تیزی سے کمی واقع ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ انگلینڈ سے 0-3 سے ہار رہے ہیں تو اس سے آپ کے سوشل میڈیا فالوورز میں تو اضافہ ہوسکتا ہے لیکن قومی ٹیم کی فین فالوونگ میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔ مداحوں کی قومی ٹیم کی حمایت میں کمی کا مطلب ہے کہ کوئی بھی آپ کو فالو نہیں کررہا ہے، اگر بچے آپ کے کھلاڑیوں کو فالو نہیں کررہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کو سٹارز نہیں مل رہے ہیں، اگلا شعیب اختر ، شاہد آفریدی یا وسیم اکرم بننے والا کوئی نہیں ہے اس لئے آپ کو اپنا برانڈ تیار کرنا چاہئے۔
وقت اشاعت : 14/07/2021 - 13:37:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :