سری لنکا اور بھارت کے درمیان پہلا ون ڈے کرکٹ میچ پرسوں کھیلا جائے گا

جمعہ 16 جولائی 2021 16:01

سری لنکا اور بھارت کے درمیان پہلا ون ڈے کرکٹ میچ پرسوں کھیلا جائے گا
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2021ء) سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ پرسوں اتوار کو آر پریما داسا سٹیڈیم ، کولمبور میں کھیلا جائیگا، شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 18 جولائی سے ہوگا۔

(جاری ہے)

سیریز کا دوسرا ون ڈے 20 جولائی جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 23 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین ٹی 20 سیریز 25 جولائی سے شروع ہو گی، سیریز کا دوسرا میچ 27 جولائی جبکہ تیسرا اور آخری میچ 29 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 16/07/2021 - 16:01:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :