شعیب ملک نے منگل کو عید الاضحی منانے والوں کومبارکباد

منگل 20 جولائی 2021 15:07

شعیب ملک نے منگل کو عید الاضحی منانے والوں کومبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شعیب ملک نے منگل کو عید الاضحی منانے والوں کو مبارکباد دی ہے۔شعیب ملک نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر اپنی ایک دلکش تصویر شیئر کرتے ہوئے ان لوگوں کو عید کی مبارکباد دی ہے جو منگل کوعید منا رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جو منگل کے روز عید منا رہے ہیں اٴْن سب کو عید کی مبارکباد۔واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک، جاپان، اٹلی، امریکا اور کینیڈا میں عید الاضحی منائی ،جنوبی ایشیائی ممالک بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں پاکستان کی طرح بدھ 21 جولائی کو عید منائی جائے گی۔
وقت اشاعت : 20/07/2021 - 15:07:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :