سردار نوید حیدر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی نائب صدارت سمیت تمام فٹ بال کے عہدوں سے مستعفی

منگل 20 جولائی 2021 15:14

سردار نوید حیدر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی نائب صدارت سمیت تمام فٹ بال کے عہدوں سے مستعفی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر اور پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سردار نوید حیدر اپنے فٹ بال کے تمام عہدوں سے مستعفی ہو گئے ہیں جن میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن نائب صدارت، کانگریس اور مجلس عاملہ کے علاوہ پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کی صدارت شامل ہے،گذشتہ روز پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر انجینئر سید اشفاق حسین شاہ نے سردار نوید حیدر کے استعفیٰ تصدیق کر تے ہوئے سردار نوید حیدر کی فٹ بال کے کھیل کے فروغ کے لئے خدمات اور کاوشوں کی قابل تعریف ہیں،
وقت اشاعت : 20/07/2021 - 15:14:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :