پی ایس ایل7، کراچی اور لاہور کو17،17 میچز کی میزبانی دینے کی منصوبہ بندی

پی ایس ایل کے 7ویں ایڈیشن کا آغاز جنوری کے پہلے ہفتے سے کراچی میں ہوگا،فائنل سمیت پی ایس ایل 7 کے 17 میچز لاہور میں ہوںگے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 24 جولائی 2021 15:02

پی ایس ایل7، کراچی اور لاہور کو17،17 میچز کی میزبانی دینے کی منصوبہ بندی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 جولائی 2021ء ) پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 7 کے کراچی اور لاہور میں 17،17 میچز کرانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے 7 ویں ایڈیشن کا آغاز نیشنل سٹیڈیم، کراچی سے ہوگا ، پی ایس ایل 7 کا آغاز جنوری کے پہلے ہفتے سے ہوگا جب کہ پلے آف مقابلوں اور فائنل سمیت قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں پی ایس ایل 7 کے بقیہ 17 میچز ہوں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کےمابین سیریز کا آغاز فروری کے تیسرے ہفتے میں ہونا ہے جس کی وجہ سے پی ایس ایل 7 کا میلہ جلد سجانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔ پی سی بی کے بیان کے مطابق پاکستان میں کرکٹ کے سب سے بڑے میلے پاکستان سپر لیگ کا 7 واں ایڈیشن اگلے برس جنوری ، فروری میں سجے گا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائزز کے درمیان اتفاق رائے ہوگیا ہے ، پی سی بی عہدیداران اور فرنچائزز کے درمیان آج ٹیلی کانفرنس ہوئی جس میں چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور سی او او سلمان نصیر نے شرکت کی، جی ایم کمرشل عمران احمد خان اور پی ایس ایل کے سینئر جنرل مینجر آپریشنز عثمان واہلہ بھی شریک ہوئے، اجلاس میں تمام فرنچائزز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

                                                                                                                                                               
وقت اشاعت : 24/07/2021 - 15:02:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :