ٹوکیو اولمپکس،روبوٹ باسکٹ بال پلیئر نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

پیر 26 جولائی 2021 23:10

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) اولمپکس میں باسکٹ بال کے مقابلے جاری ہیں، اتوار کو ہونے ولے میچ میں فرانس نے امریکا کو شکست دی تاہم ساری توجہ روبوٹ باسکٹ بال پلیئر نے حاصل کر لی۔میچ کے دوران شائقین کو انٹرٹین کرنے کے لیے 6 فٹ 10 انچ کے روبوٹ نے کورٹ میں انٹری دی۔ جس نے حیران کن طور پر کئی میٹر کی دوری سے درست نشانہ لگاتے ہوئے گیند کو جال کی راہ دکھائی۔

(جاری ہے)

ٹویوٹا کے تیار کردہ اس روبوٹ کو ‘‘کیو’’ کا نام دیا گیا ہے، جس میں ہر شاٹ کو مارنے کیلئے تھری ڈی میپنگ ٹیکنالوجی اور الگورتھم کا استعمال کیا گیا ہے۔ٹویوٹا کمپنی نے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں پہلی بار اپنے مکینیکل ایتھلیٹ کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس سے پہلے 2018 میں 7 انچ چھوٹے روبوٹ نے اپنی پہلی جھلک دکھاتے ہوئے جاپان کی مقامی ٹیم کا مقابلہ کیا تھا۔جس کے بعد اگلے سال ہی کیو نے گینز ورلڈ ریکارڈ میں لگاتار 2,020 فری تھرو پھینکنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ نئے ورژن کو مزید جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے، روبوٹ پرفیکٹ شاٹس کے ساتھ ساتھ اپنے پاوں میں لگے پہیوں کی مدد سے خود چلنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
وقت اشاعت : 26/07/2021 - 23:10:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :