پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

دونوں ٹیموں کے مابین اب پانچ کی بجائے چار ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 28 جولائی 2021 18:38

پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
برج ٹاؤن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 جولائی 2021ء ) 4 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ شیڈول کے مطابق 28 جولائی کو پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، کینز ینگٹن اوول ، بارباڈوس میں کھیلا جائیگا ۔ شیڈول کے مطابق 31 جولائی کودوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، پروویڈینس اسٹیڈیم ، گیانا کھیلا جائیگا ۔

شیڈول کے مطابق یکم اگست کوتیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، پروویڈینس اسٹیڈیم ، گیانا میں کھیلا جائیگا ۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق 3 اگست میںچوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، پروویڈینس اسٹیڈیم ، گیانا کھیلا جائیگا ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ،دونوں ٹیموں کے مابین اب پانچ کی بجائے چار ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے،ابتدائی طور پر 27 جولائی کو شیڈول پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ منسوخ کردیا گیا ہے ،چار میچوں پر مشتمل سیریز کا ٹی ٹونٹی کا پہلا میچ 28 جولائی کو کھیلا جائیگا،دیگر میچز کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

                                                                                                                                      
وقت اشاعت : 28/07/2021 - 18:38:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :