گبز بھارت کا دبائو ٹھکراتے ہوئے پاکستان پہنچ رہے ہیں، صدر کے پی ایل

بھارت کو سمجھنا چاہیے کے پی ایل میں کرکٹ کھیلی جارہی ہے، سیاست نہیں ہورہی‘عارف ملک

منگل 3 اگست 2021 14:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) صدر کشمیر پریمیئر لیگ عارف ملک نے کہا ہے کہ ہرشل گبز بھارت کے دبائو کو ٹھکراتے ہوئے پاکستان پہنچ رہے ہیں، بھارت کو سمجھنا چاہیے کے پی ایل میں کرکٹ کھیلی جارہی ہے، سیاست نہیں ہورہی۔

(جاری ہے)

عارف ملک کا کہنا ہے کہ کے پی ایل پر مقبوضہ کشمیر میں بھی بہت جوش و خروش ہے، کوشش ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ بھی کے پی ایل دیکھ سکیں۔کشمیر پریمیئر لیگ کا آغاز 6 اگست سے ہوگا اور فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے تمام میچز مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 03/08/2021 - 14:35:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :