امریکی خاتون ایتھلیٹ سڈنی میک لافلن نے 400 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں طلائی تمغہ جیت کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

بدھ 4 اگست 2021 13:09

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) امریکی خاتون ایتھلیٹ سڈنی میک لافلن نے 400 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں طلائی تمغہ جیت کرنیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو خواتین کی 400میٹر رکاوٹوں کی دوڑ کے فائنل معرکہ میں امریکہ کی سڈنی میک لافلن نہ صرف فتح حاصل کرتے ہوئے طلائی تمغہ حاصل کیا بلکہ اپنا ہی عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ سڈنی میک لافلن نے مطلوبہ فاصلہ 51.46 سیکنڈ میں طے کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ عالمی چمپئن اور 2016 کے اولمپک میں طلائی تمغہ جیتنے والی امریکی دلیلہ محمد نے مطلوبہ فاصلہ 51.58 سیکنڈ میں طے کر کے چاندی کا تمغہ جیتا۔ہالینڈ کی فیمکے بول نے 52.03 سیکنڈ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
وقت اشاعت : 04/08/2021 - 13:09:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :