فیصل آباد، سٹی ٹریفک پولیس نے اقبال اسٹیڈیم میں کرکٹ میچ کے سلسلہ میں خصوصی ٹریفک مینجمنٹ پلان جاری کر دیا

بدھ 23 جولائی 2014 20:03

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) سٹی ٹریفک پولیس نے 24جولائی کو آئی ڈی پیز کی مدد کے لیے ہونے والے اقبال اسٹیڈیم میں کرکٹ میچ کے سلسلہ میں خصوصی ٹریفک مینجمنٹ پلان جاری کر دیاہے۔ اس ٹریفک ڈیوٹی میں ڈائیورشن پوائنٹس کے علاوہ عوام الناس کی گاڑیوں کی پارکینگ کے انتظامات بھی کیے گے ہیں۔ ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق اس خصوصی ڈیوٹی پر 122ٹریفک سٹاف کی نفری تعینات کی جاری ہے جو لوگوں کی سہولت اور ٹریفک بہاؤ کے حوالے سے اپنا کلید ی کر دارادا کریں گے۔

اس سلسلہ میں 111 ٹریفک وارڈنز، 11انسپکڑز اور 04 ڈی ایس پیزڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ پرانا جی ٹی ایس ،کینال لاج،ظفر علی موڑ،کمشنرآفس موڑاور جامعہ چشتیہ چوکوں میں ڈائیورشنز لگائی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح میچ شائقین کی گاڑیوں کی پارکینگ کے لیے نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم ، ریاض شاہ چوک تاجانب لاری اڈہ معہ ٹینکی گراونڈ،آوٹ گیٹ اسٹیڈیم تااسلام نگردیوارکے ساتھ ساتھ اور اندورن DPSسکول پوائنٹس کا انتخاب کیا گیاہے۔

سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے جیل روڈ سے آنے والی ہیوی ٹریفک کوجانب بلال روڈنہیں جانے دیاجائے گابلکہ اسے ظفر علی موڑ سے جانب یونیورسٹی چوک جیل روڈ سے گزاراجائے گا اسی طرح پرانا GTSچوک سے جانب کینال لاج کسی قسم کی ہیوی ٹریفک نہیں جانے دی جائے گی بلکہ اسے جانب لاری اڈہ گزاراجائے گا۔ جامعہ چشتیہ چوک سے ہیو ی ٹریفک جانب اسٹیڈ یم نہیں جانے دی جائے گی۔ ریاض شاہد چوک،آوٹ گیٹ اسٹیڈیم سے آگے کسی قسم کی ٹریفک نہیں جانے دی جائے گی۔ بیرئیرز کینال لاج چوک و بیرئیرز DPSموڑوبیرئیرزنذر شاہ سٹریٹ جانب اسٹیڈیم سے کسی قسم کی ٹریفک اسٹیڈیم نہیں جانے دی جائے گی شہریوں سے استدعا ہے کہ وہ اس پلان کے حوالے سے ٹریفک وارڈنز سے تعاون کریں ۔

وقت اشاعت : 23/07/2014 - 20:03:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :