رسجا انٹر میڈیا آزادی کرکٹ کپ میں ہم ٹی وی ، بول ٹی وی اور سما ٹی وی نے کامیابیاں حاصل کرلیں

جمعہ 6 اگست 2021 00:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2021ء) رسجا انٹر میڈیا آزادی کرکٹ کپ میں ہم ٹی وی ، بول ٹی وی اور سما ٹی وی نے کامیابیاں حاصل کرلیں۔راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل کرکٹ گرانڈ اسلام آباد میں پارک ویو اور نیس گیس کے تعاون سے جاری ٹورنامنٹ کے پول رانڈ میں کھیلے گئے میچ میں ہم ٹی وی اور ایکسپریس ٹی وی کے مابین کھیلے جانے والے پہلے میچ میں ہم ٹی وی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

میچ میں ایکسپریس کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 14 اوورز میں 89 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ہم ٹی وی کی طرف سے ثمر عباس نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں ہم ٹی وی نے مطلوبہ ہدف 11 ویں اوور میں سمیر بٹ کے 30 اور محمد کامران کے چونتیس رنز کی بدولت گیارہویں اوور میں پورا کرلیا ۔

(جاری ہے)

ایکسپریس ٹی وی کی طرف سے رضوان غلزئی اور عمرا اصغر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری کامیابی پر ہم ٹی وی نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔دوسرے میچ میں سما ٹی وی نے اے آر وای کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اے آر وائی کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 49 رنز بنا سکی کی۔ اے آر وائی کی طرف سے کوئی بھی پلیر ڈبل فگر کراس نہیں کر سکا۔ سما ٹی وی کی طرف سے انور اور وہاب نے تین۔ تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا کیا۔

جواب میں سما ٹی وی نے مطلوبہ ہدف آٹھویں اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔ سما ٹی وی کی طرف سے انور سترہ اور حسنین 13 رنز بناکر نمایاں رہے ۔ اے آر وای کی طرف سے مبشر نے تین کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔تیسرے میچ میں بول ٹی وی نے سخت مقابلے کے بعد رسجا الیون کو دو وکٹوں سے شکست دی۔ رسجا الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں سینر اینکر حامد میر کے 25، ثاقب عباسی 18رنز کی بدولت سات وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنائے ۔

بول ٹی وی کی طرف سے عرفان شکیل اور اسد عباس نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں بول ٹی وی نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا کیا عرفان شکیل بیس بنا کر ناٹ آئوٹ رہے ۔ رسجا الیون کے افضل جاوید اورگبریل ڈی سوزا نے 10 اور 13 رنز دیکر تین۔تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔پارلیمانی سیکرٹری خزانہ زین قریشی نے وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کے۔
وقت اشاعت : 06/08/2021 - 00:03:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :