خوشامدیوں کو چاہیے خود ہی گھر چلے جائیں ،حامد میر کا چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ کو مشورہ

ایک شخص کی ذات کے عشق میں مبتلا خوشامدی لوگ ہی اسکے زوال کا باعث بنے، خوشامدیوں کو انکے قد سے بڑے عہدوں پر بٹھایا گیا، انکو چاہیئے کہ اپنے الفاظ پر غور کریں اور خود گھر چلے جائیں ورنہ انکے ساتھ بھی انتہا ہو جائیگی: ٹویٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 11 اپریل 2022 11:46

خوشامدیوں کو چاہیے خود ہی گھر چلے جائیں ،حامد میر کا چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ کو مشورہ
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 اپریل 2022ء ) معروف تجزیہ کار حامد میر نے رمیز راجہ کو گھر جانے کا مشورہ دے دیا ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ ’’ترے عشق کی انتہا چاہتا ہوں مری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں، حامد میر نے کہا کہ ایک شخص کی ذات کے عشق میں مبتلا خوشامدی لوگ ہی اس کے زوال کا باعث بنے ان خوشامدیوں کو انکے قد سے بڑے عہدوں پر بٹھا دیا گیا ان کو چاہئیے کہ اپنے الفاظ پر غور کریں اور خود ہی گھر چلے جائیں ورنہ انکے ساتھ بھی انتہا ہو جائیگی‘۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے جانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں بھی تبدیلی کا امکان ہے، نجم سیٹھی بطور چیئرمین دوبارہ واپس آ سکتے ہیں۔ نجم سیٹھی اپنے سابقہ دور کے بعض ادھورے کام مکمل کرنے کے ساتھ پی ایس ایل کو بھی بڑا برانڈ بنانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ابتدائی بات چیت کافی پہلے ہی ہو چکی ہے اور ان کے بعض رفقا پرانے ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم کی واپسی پر بھی کام کر رہے ہیں۔ دوسری جانب عمران خان کے وزیراعظم نہ رہنے پر موجودہ چیئرمین رمیز راجہ کے عہدے پر برقرار رہنا ممکن نہ ہوگا۔ بعض حلقے یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ شاید خود ہی مستعفی ہو جائیں گے، البتہ رابطے پر رمیز راجہ نے اس سوال کا فی الحال کوئی جواب نہیں دیا۔
وقت اشاعت : 11/04/2022 - 11:46:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :