ٹوکیو اولمپکس: جمناسٹک میں منفرد ورلڈ ریکارڈ بنانے والی 46 سالہ ازبک ایتھلیٹ

اوکسانا چوسوویٹینا نے 1992ء سے ٹوکیو اولمپکس تک مسلسل 8 اولمپکس میں شرکت کرکے نئی تاریخ رقم کردی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 7 اگست 2021 12:29

ٹوکیو اولمپکس: جمناسٹک میں منفرد ورلڈ ریکارڈ بنانے والی 46 سالہ ازبک ایتھلیٹ
ٹوکیو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 اگست 2021ء ) جمناسٹک کا کھیل مشکل ترین تصور کیا جاتا ہے جس میں ایتھلیٹ کا پھرتیلا ہونا لازمی ہے، اسی لئے اس کھیل میں زیادہ تر کم عمر ایتھلیٹ ہی اپنے ملکوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ازبکستان کی 46 سالہ جمناسٹ اوکسانا نے 1992ء سے لیکر ٹوکیو اولمپکس تک مسلسل 8 اولمپکس میں شرکت کرکے نئی تاریخ رقم کی ہے اور ان کا یہ ریکارڈ کسی بھی ایتھلیٹ کیلئے توڑنا ناممکن نظرآرہا ہے۔

’ایج اِز جسٹ آ نمبر‘ کی مثال ازبکستان کی 46 سالہ جمناسٹ اوکسانا چوسوویٹینا پر پوری اترتی ہے۔ اوکسانا نے پہلی بار 1992ء کے بارسلونا اولمپکس میں حصہ لیا اور اس کے بعد سے وہ ہر اولمپکس میں شرکت کرتی آئی ہیں ۔ ٹوکیو اولمپکس ان کے کیریئر کا 8واں اولمپکس ہے جس کے ساتھ ہی وہ سب سے زیادہ بار اولمپکس میں شرکت کرنے کی تاریخ رقم کرچکی ہیں۔

(جاری ہے)

2012ء میں انہوں نے جمناسٹک کی دنیا کو خیرباد کہنے کا سوچا تھا لیکن پھر انہیں لگا کہ وہ ابھی مزید پرفارم کرسکتی ہیں لہذا انہوں نے اپنا ارادہ تبدیل کرلیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اوکسانا نے اپنا پہلا گولڈ میڈل اس وقت جیتا جب امریکی ایتھیلیٹ سائمن بائلز نے چلنا بھی شروع نہیں کیا تھا۔ اوکسانا کی خاصیت ان کی فل ٹوئیسٹنگ ڈبل لے آؤٹ جمناسٹ ہے جو انہوں نے 1991ء کی ورلڈ چیمپئن شپ میں استعمال کی تھی اور 25 سال بعد بھی وہ ایسا ہی کچھ کرتی نظر آرہی ہیں، 2008ء کے بیجنگ اولمپکس میں ازبک جمناسٹ نے سلور میڈل حاصل کیا۔
وقت اشاعت : 07/08/2021 - 12:29:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :