یوم آزادی ایس ایس بی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ،آرام باغ نے سول کلب کو شکست دیدی

منگل 24 اگست 2021 15:00

یوم آزادی ایس ایس بی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ،آرام باغ نے سول کلب کو شکست دیدی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2021ء) فردوس اتحاد سوشل اینڈ اسپورٹس ویلفیئر آرگنائزیشن اور کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ حکومت سندھ کے اشتراک سے انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر جاری "یوم آزادی SSBکپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ 2021 "میں کھیلے گئے میچ کے دوران میزبان آرام باغ باسکٹ بال کلب نے مد مقابل سول کلب شاندار مقابلے کے بعد 36کے مقابلے میں 40باسکٹ پوائنٹس سے مات دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا،فاتح کلب کی جانب سے اسد حفیظ 12اور حسان علی اور صمد خان نے 11.11جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے محمد سمیر 13،محمد معاذ11اور حارث شاہد نے 10باسکٹ پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض زاہد ملک،غلام محمد سنیئر اورعامر شریف نے انجام دئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلززعیمہ خاتون،نعیم احمد اورممتاز احمد تھے۔

(جاری ہے)

میچ سے قبل کراچی اسپورٹس فانڈیشن کے صدر سید وسیم ہاشمی سے دونوں ٹیموں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر منتظم اعلی ٹورنامنٹ KBBAکے صدر غلام محمد خان،اشرف یحییٰ اور دیگر موجود تھے۔
وقت اشاعت : 24/08/2021 - 15:00:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :