پی سی بی کا نیا آئین،پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیئرمین صرف کٹھ پتلی ہوگا

اتوار 3 اگست 2014 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3اگست 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے نئے آئین کے تحت بورڈ کا نیا چیئرمین صرف کٹھ پتلی ہوگا ۔تمام تر اختیارات طاقت ور گورننگ بورڈ اور پیٹرن چیف وزیر اعظم کے پاس ہوں گے اور کسی بھی وقت چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جا سکے گی ۔ذرائع نے اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

3اگست 2014ء کو بتایا کہ قانونی ماہرین اور کرکٹ حلقوں نے پی سی بی کے نئے آئین کو چیئرمین کے اختیارات پر قدغن لگانے کے مترادف قرار دیا ہے ۔

حکومت کی تائید حمایت بغیر کوئی بھی چیئرمین زیادہ زیر تک چیئرمین نہیں رہ سکے گا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بظاہر گورننگ بورڈ کے رکن بنانے کے بھی نجم سیٹھی کے پاس ہی تمام اختیارات ہوں گے کیونکہ وزیر اعظم کی اشیر باد سے ہی وہ سب کچھ کریں گے ۔۔

وقت اشاعت : 03/08/2014 - 15:40:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :