یوم آزادی کی مناسبت سے پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد

M.Irfan Shafiq محمد عرفان شفیق ہفتہ 28 اگست 2021 12:40

یوم آزادی کی مناسبت سے پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد
کویت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اگست2021ء) کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے "ہم سب کا پاکستان"کے بینر تلے بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کھلاڑیوں سمیت دیگر قومیتوں کے افراد نے بھی حصہ لیا۔ سفیر پاکستان سید سجاد حیدر اور انکی اہلیہ محترمہ عنبرین مصطفی نے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی فرخ امیر سیال اور دیگر سفارتخانہ کے عملے کے ہمراہ تقسیم انعامات کی تقریب میں بھرپور شرکت کی۔

اسکے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیات حافظ شبیر احمد، عارف بٹ، رانا اعجاز، محمد جمیل، بابر پرنس، میاں ارشد، زبیر شرفی، عرفان ناگرہ، ایوب بھٹی، عقیل دانش جبکہ پاکستان ویمن فورم کویت کی جانب سے حنا سلیم، نگہت طارق، نادیہ محمد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

(جاری ہے)

ریڈیو کویت کی معروف اناونسر نِدا مرزا نے پروگرام کی میزبانی کے فرائض انجام دیے۔


آزادی کپ کے اس ٹورنامنٹ کے مقابلوں کو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا تھا جن میں مختلف لیول کے کھلاڑی اور بچے شامل تھے۔ تمام کھلاڑیوں نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران زبردست جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا۔
سنگل کیٹیگری کے مقابلوں میں محمد مازن، ایڈوانس کیٹیگری میں محمد محسن، ویمن سنگل کے مقابلوں میں زہرہ جبکہ پروفیشنل کے مقابلوں میں عبدالجبار نے اپنے اپنے میچز جیت کر اول پوزیشن حاصل کی۔

اس موقع پر ہیڈ کوچ عبدالجبار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں کرکٹ کے علاوہ بیڈمنٹن میں کافی دلچسپی کا  اظہار کیا گیا اور ہم پاکستانی کمیونٹی کے لیے ہر طرح کی خدمت کے لیے تیار ہیں۔ پاکستانی نوجوانوں کو کھیل جیسی جسمانی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا چاہیے جو کہ دور حاضر کی اہم ضرورت ہے۔
تقسیم انعامات کی تقریب میں تمام کھلاڑیوں میں میڈلز اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے جن مین پاریسہ جبار، مائرہ نوید، ایان فراز، زیان فراز، عمر محسن، سارہ فواد، طلحہ عمیر، معاز فراز، تانیشہ، محمد مازن، یاسین میاں، عماد عبید، عبداللہ، محمد محسن، احمد سجیل، مبارک، فواد، زہرہ، مریم، صائمہ فراز، رقعیہ، عبدالجبار، عبیداللہ، عرفان اور البرٹ شامل تھےجبکہ کمار اور فاطمہ عبدالجبار کو سپیشل شیلڈ سے نوازا گیا اور بچوں کی کیٹیگری میں بیسٹ پرفارمنس کی خصوصی شیلڈ بسمہ عدنان کو دی گئی۔


اس موقع پر سفیر پاکستان سید سجاد حیدر نے تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے تمام منتظمین کو وزارت صحت کی وضع کردہ ہدایات کے مطابق  کامیاب آزادی کپ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کویت میں مقیم پاکستانیوں کے بابت کہا کہ صحت کے شعبہ میں پاکستانیوں کی آمد سے پاکستان کا مثبت پہلو اجاگر ہوا ہے اور جلد ہی دوسرے شعبہ جات میں بھی کثیر تعداد میں پاکستانی کویت آئیں گے۔

سفیر پاکستا ن کی اہلیہ مسز عنبرین مصطفی نے ٹورنامنٹ میں خواتین کھلاڑیوں کی شرکت کو حوصلہ افزا قراردیا۔ سفیر پاکستان نے اس موقع پر ٹیم کے منتظمین کو خصوصی مبارکبا د پیش کی جن میں خصوصی طور پر انعام مورگانائٹ، عبدالجبار، نعمان اسلم گھمن، ساجد ندیم، محمد فہد، ندا مرزا اور محمد عرفان شفیق شامل تھے، جن کی انتھک محنت سے یوم آزادی کی مناسبت سے ایک کامیاب ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا۔
وقت اشاعت : 28/08/2021 - 12:40:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :