پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء میں ایک مضبوط ٹیم ہونا چاہئے : این بشپ

پاکستان کے پاس کئی شاندار بولنگ آپشنز اور اہم کھلاڑی جو کیریبین میں سی پی ایل کا حصہ رہے ہیں" : سابق ویسٹ انڈیز کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 19 مارچ 2024 15:14

پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء میں ایک مضبوط ٹیم ہونا چاہئے : این بشپ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 مارچ 2024ء ) سابق ویسٹ انڈین کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر ایان بشپ حال ہی میں ختم ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن نو کے دوران ٹیلنٹ سے بہت متاثر ہوئے۔ این بشپ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 9 نے دکھایا کہ پاکستان کو اس سال ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ایک مضبوط ٹیم ہونا چاہیے۔ این بشپ نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو اپنی تاریخ میں تیسری بار ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد بھی دی۔

(جاری ہے)

 این بشپ نے کہا کہ "پی ایس ایل میں موجود ٹیلنٹ سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان کو آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء میں ایک مضبوط ٹیم ہونا چاہیے۔ ان کے پاس کئی شاندار بولنگ آپشنز ہیں، آپشنز اور اہم کھلاڑی جو کیریبین میں سی پی ایل کا حصہ رہے ہیں"۔ اسلام آباد نے 2016ء اور 2018ء میں فتح حاصل کرنے کے بعد پیر کی رات فائنل میں ملتان سلطانز کو شکست دے کر اپنا تیسرا پی ایس ایل ٹائٹل اپنے نام کیا اور ٹورنامنٹ کی تاریخ کی سب سے کامیاب ٹیم بن گئی۔ سنسنی خیز مقابلے کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا جب حنین شاہ آخری گیند پر ایک رن رہتے ہوئے بیٹنگ کرنے آئے۔ نوجوان بیٹر نے ہوشیاری سے پوائنٹ پر موجود خلا کی نشاندہی کی اور گیند کو چار رنز کے لیے کھیل کر اپنی ٹیم کو جیت دلائی۔
وقت اشاعت : 19/03/2024 - 15:14:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :