پی سی بی کے زیر اہتمام سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ (کل) سے شروع ہوگا

منگل 20 فروری 2024 22:37

پی سی بی کے زیر اہتمام سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ  (کل) سے شروع ہوگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2024ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ (کل) بدھ سے 11 مارچ تک لاہور کنٹری کلب مریدکے میں شروع ہوگا جس میں 32 کھلاڑی حصہ لیں گے۔ترجمان پی سی بی کے مطابق منتخب کھلاڑیوں میں 100 پروگرام کے ٹاپ پرفارمرز اور 22-2021 ءاور 23-2022 ءکے انٹر ریجن انڈر 16 ون ڈے ٹورنامنٹ کے پرفارمرز بھی شامل ہیں۔

کھلاڑیوں میں 13بیٹرز ، 8 سپنرز، 9 پیسر اور دو وکٹ کیپرز شامل ہیں۔کیمپ میں منتخب ہونے والے کھلاڑی تجربہ کار کوچنگ سٹاف کے تحت اپنی مہارت میں اضافے کی کوشش کریں گے۔ہیڈ کوچ این سی اے شاہد انور نے کہا کہ یہ کیمپ کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں جدید تکنیک سے آراستہ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے منعقد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انڈر 16 سے اگلے ایج گروپ میں منتقلی ان نوجوان کرکٹرز کے لئے ایک اہم مرحلہ ہے اور اس کیمپ کا مقصد ان کی صلاحیتوں کو سامنے رکھتے ہوئے آنے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اس منتقلی کو ممکن بنانا ہے۔کیمپ میں شریک کھلاڑیوں میں عدیل مشتاق، افکار درانی، علی حسن بلوچ، ارسلان علی، فرحان یوسف، محمد اویس، محمد فرحان، محمد طیب عارف، محمد زبیر، سمیر اختر، سمیر منہاس، سید علی مہدی اور عثمان غنی،عادل وحید، احمد حسین، اذان کبیر، غلام مصطفی، محمد حسن خان، مومن قمر، محمد حذیفہ اور نور حبیب۔ علی رضا، اویس رحیم، ایان سلیم، حضرت علی، انعام اللہ، خالد احمد، محمد طلحہ خانجی، محمد شعیب اور سلمان احمد۔وکٹ کیپرحسن اعجاز اور محمد انصار اللہ شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 20/02/2024 - 22:37:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :