سارو گنگولی کا انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کیلئے پیسر ورون ارون کو ٹیم میں شامل کرنے کا مشورہ

منگل 5 اگست 2014 11:34

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اگست۔2014ء) سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کیلئے پیسر ورون ارون کو ٹیم میں شامل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ایک انٹرویومیں سابق کپتان نے کہا کہ چوتھا میچ مانچسٹر میں کھیلا جائے گا جس کا شمار انگلینڈ کی تیز ترین پچز میں ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کو لارڈز ٹیسٹ میں کامیابی سے ہمکنار کرنے والے پیسر ایشانت شرما کی انجری کے بعد بھنونیشور کمار کی اگلے میچ میں شمولیت مشکل نظر آرہی ہے۔ جس کی وجہ سے گنگولی نے چوتھے ٹیسٹ کے لیے نئے پیسر ورون کو ٹیم میں شامل کرنے کا مشوہ دیاانھوں نے کہا کہ بیٹنگ میں بھی کچھ تبدیلی کرتے ہوئے نئے کھلاڑی خصوصا اوپننگ میں شیکر دھون کی جگہ گوتم گھمبیر کو شامل کیا جائے۔

وقت اشاعت : 05/08/2014 - 11:34:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :