پاکستان میں دھرم شالا جیسا نیا اسٹیڈیم بنانے کے سوال پر وسیم اکرم کا دلچسپ تبصرہ

ہم سے تین اسٹیڈیم نہیں سنبھالے جا رہے تو نیا اسٹیڈیم کہاں سے بنا لیں گے،وسیم اکرم کا شائق کے سوال پر جواب

جمعہ 15 مارچ 2024 14:46

پاکستان میں دھرم شالا جیسا نیا اسٹیڈیم بنانے کے سوال پر وسیم اکرم کا دلچسپ تبصرہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2024ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان وسیم اکرم نے پاکستان میں بھارت کے مشہور اور خوبصورت دھرم شالا جیسے اسٹیڈیم نہ بنائے جانے پر ملک میں موجود چند کرکٹ اسٹیڈیم کی ناگفتہ بہ حالت کا ذکر کیا۔اے اسپورٹس کے شو کے دوران ایک شائق نے سوال پوچھا کہ ہم نے نیوزی لینڈ میں کوئنزٹان اور بھارت میں دھرم شالا جیسے خوبصورت مناظر کے حامل کچھ میدان دیکھے ہیں، تو پاکستان کرکٹ بورڈ شمالی علاقہ جات میں سرمایہ کاری کر کے وہاں میدان تعمیر نہیں کرتا۔

(جاری ہے)

اس سوال کے جواب میں وسیم اکرم نے کہا کہ ہم سے تین اسٹیڈیم نہیں سنبھالے جا رہے تو نیا اسٹیڈیم کہاں سے بنا لیں گے، آپ نے قذافی اسٹیڈیم کی چھت دیکھی ہے جو پچھلے دنوں ڈرون کیمرے سے دکھائی گئی تھی۔انہوںنے کہاکہ ہم ان تین اسٹیڈیم کو تو صحیح سے کنٹرول نہیں کر پا رہے تو نیا کیسے بنائیں گے، تو ہم خواب ہی دیکھ سکتے ہیں۔سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ ہمارے پاس ایبٹ آباد جیسی جگہیں موجود ہیں جہاں خوبصورت میدان ہیں جس پر میزبان فخر عالم نے یاد دہانی کرائی کہ ایبٹ آباد کے ساتھ ساتھ ہمارے پاس گوادر میں بھی خوبصورت میدان ہے۔
وقت اشاعت : 15/03/2024 - 14:46:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :