پاک بھارت میچ ، احمد آباد شہرنو ڈرون زون قرار

ہفتہ 14 اکتوبر 2023 15:53

پاک بھارت میچ ، احمد آباد شہرنو ڈرون زون قرار
احمد آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2023ء) احمد آباد میں پاک بھارت کے دور ان سکیورٹی خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے شہر کو ’’نو ڈرون زون‘‘ قرار دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد پولیس نے نریندر مودی اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ کے دوران شہر ’کو ’نو ڈرون زون‘ ‘قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔احمدآباد پولیس کی جانب سے شہر پر ڈرون کے اڑانے کے ساتھ ہاٹ بلون اور جنگی جہاز اڑانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ یہ پابندی سکیورٹی کے پیش نظر لگائی گئی ہے کیونکہ دہشتگرد تنظیمیں یا سماج دشمن عناصر میچ کے دوران چھوٹے طیاروں یا ڈرونز کا استعمال کرکے کرکٹرز اور تماشائیوں کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نوٹیفکیشن میں پولیس، سکیورٹی ایجنسیوں، گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن اور بی سی سی آئی کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔دوسری جانب احمد آباد پولیس نے پاک بھارت میچ کے جعلی ٹکٹ کی چھپائی اور فروخت کرنے والے 4 افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔
وقت اشاعت : 14/10/2023 - 15:53:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :