پاک بھارت میچ کیلئے سخت سیکیورٹی، ڈرون اڑائے جائینگے

جمعہ 13 اکتوبر 2023 21:35

پاک بھارت میچ کیلئے سخت سیکیورٹی، ڈرون اڑائے جائینگے
احمد آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2023ء) ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کر لیے گئے،ڈرون اڑائے جائینگے۔

(جاری ہے)

پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی والٹیج میچ 14 اکتوبر (آج) احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے،پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہو گا۔احمد آباد پولیس کے مطابق اسٹیڈیم کے اطراف خصوصی ڈرونز اڑائے جائیں گے۔احمد آباد پولیس کے مطابق ڈرونز سے اسٹیڈیم کے اطراف 5 کلومیٹر کے علاقے پر نظر رکھی جائے گی۔
وقت اشاعت : 13/10/2023 - 21:35:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :