مین اینڈ ویمنز ماس ریسلنگ ٹیم عقیل جاوید بٹ اور مینجر محمد نبیل کی قیادت میں میلسی پہنچ گئی

ہفتہ 4 ستمبر 2021 15:19

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2021ء) لاہور ڈویژن مین اینڈ ویمنز ماس ریسلنگ ٹیم 3rd پنجاب چمپئن شپ کیلئے پریزیڈنٹ لاہور ڈویژن ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن عقیل جاوید بٹ اور مینجر محمد نبیل کی قیادت میں ضلع وہاڑی کی تحصیل میلسی پہنچ گئی ۔ ہفتہ کی صبح مین کیپٹن محمد زبیر اور ویمنز کیپٹن اقصیٰ محمد حسین اور کوچ سیماب سمیت18 رکنی ٹیم روانہ ہوئی۔

(جاری ہے)

ویمنز 55kg ویٹ کیٹیگری میں اقصی محمد حسین،65kg میں ایمان مقبول، 75kg میں زوھا لیاقت، 85kg میں ناز کی لبنا اور +85kg میں آ منہ خان کوچ ھیرا کا انتخاب کیا گیا ،مردوں میں 60kg ویٹ کیٹیگری میں محمد علی،65kg میں علی محمد خان،70kg میں محمد وسیم اکرم،75kg میں شہباز اور حا رث 80kg میں محمد عثمان،90kg میں محمد زبیر،105kg میں حسیب اختر،125kg میں عمیر خان +125kg میں محمد اون شامل ہیں ، ریزرو کھلاڑیوں میں، شہزادی نا زر،لاریب کائنات،عبد اللہ سہیل بٹ،عثمان عقیل بٹ اور ریحان خان شامل ہیں، کوچ عقیل بٹ ،مینجر پروفیسر محمد نبیل ، پریزیڈنٹ لاہور ڈویژن عقیل جاوید بٹ کے علان کے مطابق 5 روز ٹریننگ کیمپ جاری رہا اور 4 ستمبر کو ٹیم وہاڑی پہنچی ،3rd پنجاب چمپئن شپ کے لیے، ٹرائلز میں قصور،ننکانا،لاہور شیخوپورہ کے 45 مین اینڈ ویمنز کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

وقت اشاعت : 04/09/2021 - 15:19:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :