لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 ستمبر 2021ء )
پاکستان اور
نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ون ڈے منسوخ کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق
نیوزی لینڈ اور
پاکستان کرکٹ ٹیم تاحال سٹیڈیم نہیں پہنچ سکی ہے اور انہیں
ہوٹل کے کمروں میں ہی رہنے کا کہا گیا ہے، مہمان ٹیم
نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں میں کووڈ کیس سامنے آنے کی وجہ سے میچ منسوخ کردیا گیا۔
پاکستان 18 سال بعد ایک بار پھر اپنی سرزمین پر
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی میزبانی کررہا ہے ۔
مہمان ٹیم
آئی سی سی ورلڈکپ 2019ء کی فائنلسٹ اور
آئی سی سی رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے آئندہ دونوں میچز اتوار اور منگل کو کھیلے جائیںگے۔ سیریز کے تینوں میچز پنڈی سٹیڈیم ،راولپنڈی میں کھیلے جائیںگے۔
(جاری ہے)
یہ چوتھا موقع ہوگا کہ جب دونوں ٹیمیں راولپنڈی میں کسی ون ڈے میچ میں مدمقابل آئیںگی۔
یہاں ابتک کھیلے گئے تینوں ون ڈے میچز میں
پاکستان نے
نیوزی لینڈ کو شکست دی ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین اب تک 107 ون ڈے کھیلے جاچکے ہیں، جن میں سے 55 میں
پاکستان جبکہ 48 میں
نیوزی لینڈ نے کامیابی حاصل کی ہے، 1 میچ برابر جبکہ 3 بے نتیجہ ختم ہوئے۔
پاکستان اور
نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ون ڈے 11 فروری 1973ء جبکہ آخری میچ 26 جون 2019ء کو ورلڈ کپ میں کھیلا گیا تھا۔
نیوزی لینڈ نے آخری مرتبہ 2003ء میں
پاکستان کا دورہ کیا تھا، جہاں
پاکستان نے5 میچز پر مشتمل ون ڈےانٹرنیشنل سیریز میں کلین سویپ کیا تھا۔ اس کے بعد
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 3 مرتبہ
نیوزی لینڈ کی میزبانی کی تاہم یہ تینوں سیریز
متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئیں۔ ورلڈکپ 2019ء کی فائنلسٹ
نیوزی لینڈ کی ٹیم 121 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ
پاکستان کا نمبر چھٹا ہے۔
سیریز میں کلین سویپ کی صورت میں پاکستانی ٹیم ایک درجہ ترقی کیساتھ اس فہرست میں 5ویں اور
نیوزی لینڈ ایک درجہ تنزلی کیساتھ دوسرے نمبر پر جاسکتا ہے مگر اس کے علاوہ سیریز کے نتائج کچھ بھی ہوں دونوں ٹیموں کی اس رینکنگ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
نیوزی لینڈ کو2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کیلئےدوبارہ 2022ء میں
پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔