نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم ہفتہ کی شام 6 بجے چارٹرڈ طیارے کے زریعہ دوبئی روانہ ہو گی، وزیرداخلہ شیخ رشید احمد

ہفتہ 18 ستمبر 2021 16:42

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم ہفتہ کی شام 6 بجے چارٹرڈ طیارے کے زریعہ دوبئی روانہ ہو گی، وزیرداخلہ شیخ رشید احمد
اسلام آباد۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2021ء) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم آج(ہفتہ کی ) شام 6 بجے چارٹرڈ طیارے سے دوبئی روانہ ہو گی ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاہے کہ نیوزی لینڈ کی 33 رکنی ٹیم کا وفد اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ چکا ہے جو شام 6 بجے چارٹر ڈ طیارے سے روانہ ہو گی ۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ پوری ٹیم کے کرونا ٹیسٹ بھی ہو چکے ہیں۔ 33 رکنی وفد چارٹر فلائیٹ RJD232 کے ذریعے دوبئی روانہ ہو گی۔
وقت اشاعت : 18/09/2021 - 16:42:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :