شیر کی طرح زندگی کا ایک دن گزارنا گیدڑ کی زندگی سے کہیں بہتر ہے: وسیم اکرم

رونے دھونے کے بجائے ثابت کریں ہم زندہ قوم ہیں : وقار یونس

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 21 ستمبر 2021 12:24

شیر کی طرح زندگی کا ایک دن گزارنا گیدڑ کی زندگی سے کہیں بہتر ہے: وسیم اکرم
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 ستمبر 2021ء ) نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان ختم کرنے کے بعد گزشتہ شب انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی پاکستان آنے سے منع کردیا گیا۔ اس حوالے سے جہاں شائقینِ کرکٹ کے دل اداس ہیں وہیں سابق کرکٹرز اور منیجمنٹ بھی دِل گرفتہ ہے۔ سابق فاسٹ بولر وقار یونس کا کہنا ہے کہ رونے دھونے یا مایوس ہونے سے بہتر ہے، یہ ثابت کریں کہ ہم زندہ قوم ہیں۔

(جاری ہے)

سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے ٹویٹ میں کہا کہ ’شیر کی طرح زندگی کا ایک دن گزارنا گیدڑ کی زندگی سے کہیں بہتر ہے، دہشت گردی نے سپورٹس اور انٹرٹینمنٹ کو دنیا کے ہر ملک میں متاثر کیا تاہم میں ایسے ملک میں کھیلنا پسند کروں گا جو دہشت گردی سے مقابلے کے لیے تیار ہو‘۔
دوسری جانب وقار یونس نے کہا کہ ’رونے دھونے یا مایوس ہونے سے بہتر ہے، یہ ثابت کریں کہ ہم زندہ قوم ہیں، ملک کا وقار سب سے پہلے ہے لہذا عزت کو ترجیح دینی چاہیے، ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو دنیا کے ہر خطے میں موجود پاکستانی سپورٹ کرے‘۔
                                                                                     
وقت اشاعت : 21/09/2021 - 12:24:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :