پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل ان ڈور آرچری چمپئن شپ نومبر میں کراچی میں کھیلی جائے گی

منگل 21 ستمبر 2021 16:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل ان ڈور آرچری چیمپئن شپ نومبر میں کراچی میں کھیلی جائے گی، پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا کہ چمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئی ہیں اور چمپئن شپ میں ملک بھر سے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں میزبان سندھ کے علاوہ پنجاب ،بلوچستان ، خیبر پختونخوا ،اسلام آباد اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں، منصور شہزاد کوڈائریکٹر جنرل مقررکیا گیا ہے اور حسان عبداللہ اس میگا ایونٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری ہونگے۔
وقت اشاعت : 21/09/2021 - 16:24:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :