دیکھتے ہیں اب آخری ٹیسٹ کی طرح آئی پی ایل منسوخ ہوتی ہے یا نہیں: مائیکل وان

گارنٹی سے کہہ سکتا ہوں کہ مانچسٹر ٹیسٹ کی طرح آئی پی ایل کینسل نہیں ہوگی: برطانوی کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 23 ستمبر 2021 13:36

دیکھتے ہیں اب آخری ٹیسٹ کی طرح آئی پی ایل منسوخ ہوتی ہے یا نہیں: مائیکل وان
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 ستمبر 2021ء ) سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ دیکھتے ہیں اب آئی پی ایل مانچسٹر ٹیسٹ کی طرح منسوخ ہوتی ہے یا نہیں۔ آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدرآباد کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس پر ردعمل دیتے ہوئے مائیکل وان کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ ’دیکھتے ہیں کہ اب مانچسٹر ٹیسٹ کی طرح آئی پی ایل بھی کینسل ہوتی ہے یا نہیں ، میں گارنٹی دیتا ہوں کہ آئی پی ایل منسوخ نہیں ہوگی‘۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سن رائزرز حیدرآباد کے بولر نٹراجن کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں بھارتی کوچ روی شاستری اور تین دیگر سپورٹ سٹاف ممبران کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آئے تھے، جس کے باعث بھارت اور انگلینڈ کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ منسوخ کر دیا گیا تھا ۔                                                                                                                       
وقت اشاعت : 23/09/2021 - 13:36:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :