کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوں کے شوقین کاآئندہ 42 دنوں میں ہونے والی دنیا کی 7 اہم ترین میرا تھانز دوڑنے کا اعلان

جمعہ 24 ستمبر 2021 17:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) اسلام آباد کے سرکاری شعبے میں بطور کمیونیکیشن پروفیشنل خدمات انجام دینے والے کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوں کے شوقین نے قوم کی جانب سے امن کا پیغام دینے کیلئے آئندہ 42 دنوں میں ہونے والی دنیا کی 7 اہم ترین میرا تھانز دوڑنے کا اعلان کیا ہی-تفصیلات کے مطابق46 برس کے رمضان ساجد نے یہ فیصلہ پاکستان میں کھیلنے سے انکار کرنے والے ممالک کو ملک میں امن اور کھیلوں سے محبت کا پیغام دینے کیلئے کیا۔

اپنے پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ یہ ارادہ رکھتے ہیں کہ اسلام آباد، پاکستان میں 42 دنوں میں دنیا کے مختلف ممالک میں منعقد ہونیوالی 7 عالمی شہرت یافتہ میراتھانز دوڑ کر وہ دنیا بھر میں پاکستان کی جانب سے امن و تحفظ کا پیغام پہنچائیں گے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک اور پاکستانی کھیلوں سے پیار کرنے والی قوم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ بروز اتوار 26 ستمبر 2021 کو جرمنی کے شہر برلن میں منعقد ہونیوالی میراتھن اسی دن اسلام آباد میں دوڑیں گے۔

ان میراتھانز کے انعقاد کی تفصیل کے مطابق (برلن) 26 ستمبر2021 ، (لندن)3 اکتوبر2021 ،(شکاگو)10 اکتوبر2021 ،(بوسٹن)11 اکتوبر2021 ،(ایمسٹرڈیم) 17اکتوبر2021 ،(روٹرڈیم)24اکتوبر2021 ،(نیویارک)7 نومبر2021 شامل ہیں اپنے پیغام میں رمضان ساجد نے کھیلوں سے محبت کرنیوالی قوموں سے اپیل کی کہ وہ پاکستان میں صحت مند کھیلوں کے فروغ ، کھیلنے اور دیکھنے کے مواقع فراہم کرنے میں تعاون کریں۔

اسلام آباد کے کھیلوں سے وابستہ حلقوں نے رمضان ساجد کے عزم ، حب الوطنی اور کھیلوں سے لگاؤ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی بھر پور حوصلہ افزائی کریں گے۔کھیل کی بدولت دنیا میں امن ومحبت کا پیغام اٴْجاگر ہوتا ہے اور پاکستان نے کھیل کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کیا اور مختلف بین الاقوامی ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں۔
وقت اشاعت : 24/09/2021 - 17:09:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :