چھٹی پی ٹی بی ایف رینکنگ ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ آئندہ ماہ 25 اکتوبر سے کراچی میں شروع ہو گی

اتوار 26 ستمبر 2021 14:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام چھٹی پی ٹی بی ایف رینکنگ ٹین پن بائولنگ چیمپئین شپ 25 اکتوبر سے ارنیہ بائولنگ کلب، کراچی میں شروع ہو گی۔ گذشتہ روز میڈیا گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور چیمپئین شپ میں دس کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں سنگلز پروفیشنل، ٹیم پروفیشنل ،ایمچور، خواتین سنگلز، ڈیف سنگلز (مرد)، ڈیف خواتین، انٹر سکول، انٹر کالجیٹ، انٹر یونیورسٹی اور میڈیا کے مقابلے شامل ہیں، ان مقابلوں میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں، اور ایونٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنی رجسٹریشن آن لائن کروا سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آن لائن رجسٹریشن یکم اکتوبر سے شروع ہو گی اور کھلاڑی اپنے اپنے ناموں کا اندراج فیڈریشن کے ای میل [email protected]پر کروا سکتے ہیں،ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی میٹنگ 24 اکتوبر کو ہوگی جس میں چمپئن شپ کے ڈراز اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے 30 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے فائنل مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز، اسناد اور کیش ایوارڈ تقسیم کئے جائیں گے۔ مزید معلومات کے لئے پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔
وقت اشاعت : 26/09/2021 - 14:05:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :