سیکورٹی خدشات،اسرائیل ڈیوس کپ کی میزبانی سے محروم،موجودہ صورتحال میں اسرائیل ڈیوس کپ کی میزبانی کیلئے محفوظ ملک نہیں ، انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن

جمعرات 14 اگست 2014 16:05

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست۔2014ء) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے سیکیورٹی خدشات کے باعث اسرائیل کوڈیوس کپ کی میزبانی سے محروم کردیا۔

(جاری ہے)

اسرائیل ٹینس ایسوسی ایشن نے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن سے اپیل کی تھی کہ ستمبرمیں ارجنٹائن کیخلاف ڈیوس کپ ورلڈ گروپ پلے آف ٹائی کوتل ابیب سے منتقل نہ کیا جائے لیکن آئی ٹی ایف کے بورڈ آف ڈائریکٹرزنے اسرائیل کی اپیل مسترد کردی۔انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں اسرائیل ڈیوس کپ کی میزبانی کیلئے محفوظ ملک نہیں ہے، سیکیورٹی خدشات کے باعث کھلاڑیوں کی جان خطر ے میں نہیں ڈال سکتے۔ آئی ٹی ایف نے اسرائیل کونیوٹرل وینیومنتخب کرنے کیلئے جمعرات تک کا وقت دیا ہے۔

وقت اشاعت : 14/08/2014 - 16:05:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :