سندھ ویمن کپ انٹر سٹی سپر لیگ چیمپیئن شپ میں سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

گروپ اے سے اے آر ویمن کرکٹ اکیڈمی حیدرآباد نے جبکہ گروپ بی سے ویمن کرکٹ گرومرز اکیڈمی حیدرآباد نے سیمی فائنل کے کوالیفائی کرلیا

پیر 27 ستمبر 2021 22:59

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) سندھ ویمن کپ انٹر سٹی سپر لیگ چیمپیئن شپ میں سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی گروپ اے سے اے آر ویمن کرکٹ اکیڈمی حیدرآباد نے جبکہ گروپ بی سے ویمن کرکٹ گرومرز اکیڈمی حیدرآباد نے سیمی فائنل کے کوالیفائی کرلیا، گرومرز اکیڈمی کی عیشاء راہوپوٹو نے نصف سینچری اسکور کی۔سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن کے تحت نیاز اسٹیڈیم میں کھیلی جارہی چیمپین میں گروپ اے کے آخری لیگ میچ اے آر وومین کرکٹ اکیڈمی نے فزیکل اسپورٹس کالج سکھر کو باآسانی آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی، ناکام سائیڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 79 رنز بنائے، کشش نے 23 اور شہنیلا نے 18 رنز بنائے، فاتح ٹیم کی جانب سے حیمرا نظیر نے 12 اور نائلہ فرحت نے بھی 12 رنز دے کر دو دو وکٹیں حاصل کی، جواب میں اے آر اکیڈمی نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر 11 اوورز میں حاصل کرلیا، طوبی شیخ نی06 رنز بنائے جبکہ حیمرا نظیر 26 اور نباء بھٹی 16 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہی، صدف نے ایک وکٹ حاصل کی، وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ڈاکٹر ڈاکٹر طیبہ ظریف نے حیمرا نظیر کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا۔

(جاری ہے)

گروپ بی کے میچ میں وومین کرکٹ گرومرز اکیڈمی نے خیرپور وومین کرکٹ اکیڈمی کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا، خیرپور نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 95 رنز بنائے، زیب النساء نے 46 اور ماریہ آرائیں نے 16 رنز بنائے، فاتح ٹیم کی جانب سے کپتان ماہم منظور نے پانچ رنز دے کر تین اور ماہ گل نے آٹھ رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کی، جواب میں گرومرز نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر 16.4 اوورز کی حاصل کر لیا، عیشاء راہوپوٹو آٹھ چوکوں کی مدد سے 53 رنز پر ناقابل شکست پولین واپس لوٹی، جبکہ ایمان حیدر نے 12 رنز بنائے، خیرپور کی کپتان ذکیہ گل نے پانچ رنز دے کر ایک اور تحسین نے 27 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی، سی ایم او قاسم آباد حاتم ملاح نے مشترکہ طور پر ماہم منظور اور عیشاء راہوپوٹو کو مشترکہ پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا، اس موقع پر سابق رکن سندھ اسمبلی عبدالرحمن راجپوت، راحت علی شاہ، ارشاد علی مخدوم، حفیظ الرحمن ودیگر بھی موجود تھے۔

وقت اشاعت : 27/09/2021 - 22:59:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :