کرس گیل نے ناروا سلوک کے باعث آئی پی ایل کو خیرباد کہا: کیون پیٹرسن

کنگز الیون پنجاب کا گیل کیساتھ اچھا برتاؤ نہیں تھا، انہیں خود بھی محسوس ہوگیا کہ کنگز الیون ان سے چھٹکارا چاہتی ہے اسلئے وہ خود ہی چھوڑ کر چلے گئے: سابق برطانوی کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 3 اکتوبر 2021 14:32

کرس گیل نے ناروا سلوک کے باعث آئی پی ایل کو خیرباد کہا: کیون پیٹرسن
شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 اکتوبر 2021ء ) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن کا کہنا ہے کہ کنگز الیون پنجاب کی ٹیم نے کرس گیل کے ساتھ ناروا سلوک کیا جس کی وجہ سے وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) چھوڑ کر چکے گئے۔ سٹار سپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کیون پیٹرسن نے کہا کہ ابو ظہبی میں راجستھان رائلز کے خلاف جس دن کنگز الیون پنجاب کا میچ تھا اسی دن کرس گیل کی 42 ویں سالگرہ تھی۔

اس کے باوجود انہیں کھیلنے کا موقع نہیں دیا گیا اور ٹیم سے باہر رکھا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کنگز الیون پنجاب کا کرس گیل کے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں تھا، انہیں خود بھی یہ محسوس ہوگیا تھا کہ کنگز الیون ان سے چھٹکارا چاہتی ہے اس لیے وہ خود ہی چھوڑ کر چلے گئے۔ خیال رہے کہ کرس گیل جمعرات کو آئی پی ایل چھوڑ گئے تھے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ گزشتہ طویل عرصے سے بائیو سکیور ببل کا حصہ ہیں ، وہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز ٹیم کیلئے کھیلنا چاہتے ہیں اس لیے خود کو ترو تازہ رکھنے کیلئے کچھ عرصے کیلئے بائیو سکیور ببل سے باہر آنا چاہتے ہیں۔                                                                                                                                  
وقت اشاعت : 03/10/2021 - 14:32:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :