نسیم شاہ کی فوٹو شاپ تصویر کے ساتھ شاداب خان کو سالگرہ کی مبارکباد

پیسر نے اپنی تصویر فوٹوشاپ کرکے ساتھی فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی جگہ شاداب کی تصویر لگائی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 5 اکتوبر 2021 14:33

نسیم شاہ کی فوٹو شاپ تصویر کے ساتھ شاداب خان کو سالگرہ کی مبارکباد
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 اکتوبر 2021ء ) پاکستان کے نوجوان سپیڈ سٹار نسیم شاہ کی آل راؤنڈر شاداب خان کے لیے مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر سالگرہ کی مبارکباد نے پاکستانی کرکٹ شائقین کی توجہ اپنی طرف مبذول کروائی ، نسیم نے اپنی تصویر فوٹوشاپ کرکے ساتھی فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی جگہ شاداب کی تصویر لگائی ۔ نسیم شاہ نے ٹویٹ کیا ’’آپ کو ایک خوشگوار ، صحت مند ، غیر معمولی سالگرہ کی مبارکباد۔

چمکتے رہیں‘‘۔
شاداب خان کے ساتھ نسیم شاہ کی اس تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا کیوں کہ انہوں نے دیکھا کہ تصویر میں شاداب کو فوٹو شاپ کیا گیا ہے۔ ایک ٹویٹر صارف نے اصل تصویر پوسٹ کی جس میں نسیم اور شاہین کو ایک جیسے کپڑے پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ٹویٹر صارف نے پھر شاداب اور نسیم کی ایک ساتھ تصویر اپ لوڈ کی اور مذاق میں کہا کہ ’نسیم کو یہ تصویر استعمال کرنی چاہیے تھی‘۔

یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ نسیم شاہ کیا شاداب خان اور شاہین آفریدی کو ٹرول کر رہے تھے یا شاداب خان کے ساتھ ان کی واقعی میں کوئی تصویر نہیں تھی۔ نسیم شاہ کی سالگرہ کی مزاحیہ خواہش وائرل ہو گئی ہے جس سے بہت سے سوشل میڈیا صارفین الجھن میں پڑ گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 05/10/2021 - 14:33:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :