موقع ملا تو پاکستان جانا پسند کروں گا: تائمل ملز

پاکستان کرکٹ کھیلنے کیلئے ایک بہترین ملک ہے: برطانوی فاسٹ بائولر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 5 اکتوبر 2021 14:53

موقع ملا تو پاکستان جانا پسند کروں گا: تائمل ملز
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 اکتوبر 2021ء ) انگلش فاسٹ بولر ٹائمل ملز نے پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے تجربے کو خوشگوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں دورہ پاکستان کا موقع ملا تو میں ضرور وہاں جانا پسند کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء میں انگلینڈ کے سکواڈ میں شامل فاسٹ بولر ٹائمل ملز نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں پاکستان میں کئی مرتبہ جا چکا ہوں، پاکستان کرکٹ کھیلنے کیلئے ایک بہترین ملک ہے۔

29 سالہ ٹائمل ملز کا کہنا تھا کہ پاکستانی شائقین بہت اچھے ہیں اور وہاں بہت اعلی کوالٹی کی کرکٹ کھیلی جاتی ہے۔ انگلینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے سے متعلق ٹائمل ملز کا کہنا تھا کہ اس سے متعلق زیادہ بات نہیں کرسکتا، یہ میرے لیول سے اوپر کی باتیں ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 17 ستمبر سے ون ڈے سیریز راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلی جانی تھی جو نیوزی لینڈ کے اچانک انکار اور واپس جانے کے فیصلے کی وجہ سے منسوخ ہوگئی تھی جب کہ 20 ستمبر کو انگلینڈ نے بھی دورہ پاکستان منسوخ کردیا تھا۔

دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے معاملے پر 9 روز بعد انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین آئن واٹمور نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ آئندہ برس پورے ٹور کے لیے پاکستان جائیں گے اور آئندہ سال انگلینڈ کی ٹیم تین ٹیسٹ میچ اور پانچ ون ڈے کھیلنے پاکستان جائے گی۔
وقت اشاعت : 05/10/2021 - 14:53:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :